• May 27, 2020

کراچی: 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی (ہم صفیر نیوز)کراچی میں 7 روزہ پولیو مہم کاآغاز کردیا گیا ہے۔مہم 16 فروری تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ 17 تاریخ سے صوبے کے باقی 67 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا باقاعدہ آغاز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلدیہ ٹاؤن میں بچوں کو قطرے پلا کر کہا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں سندھ میں صرف ایک پولیو کیس ہوا تھا، 2019 میں سندھ میں 23 کیسز ظاہر ہوئے،اس سال 5 کیسز ہو چکے ہیں جو بہت دکھ کی بات ہے، تمام والدین اپنے بچوں کا مستقبل صحت مند کتنے کیلئے تعاون کریں، مراد علی شاہ نے کہا کہ 13000 ورکرز اس مہم میں حصہ کے رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکرگزار ہوں جو اس مہم کے دوراں پولیو ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں،یہ پولیو ایک اپاہچ کرنے والی بیماری ہے، اس سے جان چھڑانا ہوگی۔

Read Previous

جنوبی افریقن کے خلاف ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

Read Next

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں کارروائی

%d bloggers like this: