• May 27, 2020

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل

کراچی (ہم صفیر نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈائریکٹر سید سیف الرحمٰن کی ہدایت پر ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے گلستان جوہرST-10 بلاک 14پر واقع نرسری کیلئے مختص پلاٹ رقبہ 2060اسکوائر گزکے ایک حصہ پر قائم دفاتر کو واگزار کروالیا جس میں NADRA, SUB-REGISTRAR، جمشید ٹاؤن اور دیگر اداروں کے دفاتر قائم تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈائریکٹر سید سیف الرحمٰن نے ڈائریکٹر پارکس کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ واگزار کروائے گئے دفاتر کو مسمار کرکے مذکورہ نرسری کو وسعت دی جائے تاکہ ایک جانب ادارے کی اراضی کی حفاظت ممکن ہوسکے جبکہ دوسری جانب رنگ برنگے پھولوں کے باعث علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔

Read Previous

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں کارروائی

Read Next

کوآپریٹو سوسائٹیوں میں بدعنوانی سے متعلق ریفرنس نیب، اینٹی کرپشن کو بھجیں، جام کرام اللہ

%d bloggers like this: