• May 27, 2020

:تازہ ترین خبر

پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت

لاہور (ہم صفیر نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کی سماعت کرتے ہوئے سکینڈل کے وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو طلب کرنے پر بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیرا گون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کی خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے دوران سماعت جیل حکام سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق کہاں ہیں جس پر جیل حکام نے بتایا کہ سعد رفیق اسلام آباد قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں۔عدالت نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ان کا بیان قلمبند کرنا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر آصف ممتاز نے جواب دیا وہ بیمار ہیں ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔ عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی۔ جبکہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 24 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

Read Previous

اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا

Read Next

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 3مارچ تک توسیع

%d bloggers like this: