• August 14, 2020

سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کی کمی

کراچی(ہم صفیر نیوز) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کی کمی سے 90450روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالرکی کمی سے 1570ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کی کمی سی90450روپے اور10گرام سونے کی قیمت 129روپے کی کمی سی77546روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور10 گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

Read Previous

عائزہ واحد لڑ کی ہےجس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا

Read Next

جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گلف ٹورنامنٹ (آج)امریکہ میں شروع ہوگا

%d bloggers like this: