• February 24, 2020

عائزہ واحد لڑ کی ہےجس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا

کراچی(ہم صفیر نیوز)دانش تیمور نے اپنی اور عائزہ کی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ عائزہ واحد لڑکی ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا بلکہ سیدھا شادی کی پیشکش کی تھی۔حال ہی میں دانش تیمور نے ماریہ واسطی کے شو میں اپنی اور عائزہ خان کی شادی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ ماریہ واسطی نے دانش تیمور سے پوچھا کہ آپ نے عائزہ کو شادی کے لیے کیسے منایاجس پر دانش تیمور نے کہا مجھے عائزہ سے محبت تھی وہ واحد خاتون ہے جس کے ساتھ میں نے فلرٹ نہیں کیا۔دانش تیمور نے بتایا کہ میں نے پہلی بات عائزہ سے یہی کی تھی کہ مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، میں نے گھومنے پھرنے اور ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی بات ہی نہیں کی۔ دانش نے مزید بتایا کہ اس وقت فیس بک سے قبل آرکٹ ہوتی تھی اور ہم دونوں کی وہیں پہلی بار بات ہوئی ہوئی تھی۔ شروع میں ہماری لڑائی بھی ہوئی تھی۔کیونکہ عائزہ ابتدا میں میری مداح تھی اوربات یہیں سے شروع ہوئی تھی وہ مجھے کہتی تھی کہ مجھے آپ کا یہ پراجیکٹ اچھا لگتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

Read Previous

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 4ماہ کے دوران 26کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا

Read Next

سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کی کمی

%d bloggers like this: