• February 18, 2020

روس نے اینٹی ہائیپر سونک میزائل نظام کے فروغ کا اعلان کردیا

ماسکو(ہم صفیر نیوز)روس نے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اینٹی ہائیپر سونک میزائل سسٹم کو فروغ دینے کا اعلان کردیا۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے فوجی چیلنجز کے باعث روسی انجینئرز نے علیحدہ ہونے کے قابل اور وارہیڈ کیساتھ الٹرا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے فضائی لاؤنچ میزائل کی تیاری شروع کردی ہے جو کہ تیز رفتار18 حملوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکے گا۔ رپورٹ میں فوجی انڈسٹریل کمپونڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ماہرین نے کنارے کاٹنے والے میزائل کے تصور کو حتمی شکل دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزرارت دفاع نے مبینہ طور پر کثیر المقاصد طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل نظام جو کہ مگ 31اور مگ41کے لئے ہے کہ فروغ کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Read Previous

جینیسس انوی ٹیشنل اوپن گلف ٹورنامنٹ (آج)امریکہ میں شروع ہوگا

Read Next

خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی حاصل نہیں ہو سکتی، ایف پی سی سی آئی

%d bloggers like this: