• February 24, 2020

ایرانی نمک کی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

تہران(ہم صفیر نیوز)ایرانی معدنیات کی کمپنی کے سربراہ علی رستمی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ملک میں 28 ہزار ٹن نمک کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارعلی رستمی نے صوبے ار اک میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 16 ہزار ٹن نمک کی برآمدات ہوئی ہیں لیکن اس شعبے کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے اختتام تک نمک کی برآمدات 32 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئیں۔انہوں نے کہا کہ نمک کی برآمدات کے فروغ کیلئے ہمیں روس اور خلیج فارس میں اپنی کمپنی کے برانڈ کو رجسٹر کرنے کا ارادہ ہے۔

Read Previous

لاہور موٹروے کے ساتھ خصوصی اقتصادی زون قائم کیا جائے،سیالکوٹ چیمبرآف کامرس

Read Next

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

%d bloggers like this: