• February 24, 2020

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

لاہور(ہم صفیر نیوز)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں حصہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔36 سالہ ڈیرن سیمی کراچی ایئر پورٹ پہنچنے تو مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیرو کھلاڑی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں کے درمیان گھل مل گئے۔ڈیرین سیمی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پر آ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے، پی ایس ایل کے لیے تیار ہیں اور بہت پر جوش بھی ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اطلاع دی تھی کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کہا تھا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اس سے آگے کی چیز ہے۔ڈیرن سیمی نے اردو میں ٹوئٹس کر کے جہاں پی ایس ایل کے لیے اپنا جوش و جذبہ دکھایا وہیں پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔دوسری جانب پشاور زلمی پی ایس ایل فائیو کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز چودہ فروری سے کراچی میں کرے گی۔

Read Previous

ایرانی نمک کی برآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

Read Next

ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا

%d bloggers like this: