• February 24, 2020

ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا

بڈاپسٹ(ہم صفیر نیوز)ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ بین الاقوامی سطح کا ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ ہے جو 1993ء سے 1996 اور 2016 تک کلے کورٹ پر کھیلا جاتا رہا ہے جبکہ 2017 سے یہ انڈورز ہارڈ کورٹ پر کھیلا جا رہا ہے۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں بیلجیئم کی ٹینس سٹار ایلیسن وان یوٹوانک ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا اور انکی ہم وطن جوڑی دار ویرا زوناریوا ٹائٹل کے دفاع کیلئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے دو لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

Read Previous

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

Read Next

گھروں سے محروم ہونیوالوں کو زمین فراہم کی جائے،مصطفیٰ کمال

%d bloggers like this: