• February 24, 2020

ایوان میں کسی کی ذاتیات پر بات کرنے کی کسی کو اجازت نہ ہو گی، اسد قیصر

اسلام آباد(ہم صفیر نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اس ایوان میں کسی کی ذاتیات پر بات کرنے کی کسی کو اجازت نہ ہو گی۔ اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے مہنگائی پر ایوان میں بحث جاری تھی جس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے قیادت کے حوالے سے اسے بیانات دیئے جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ایوان میں صرف پالیسی پر بات کرنے کی اجازت ہو گی لیکن کسی پر ذاتیات کے حوالے سے بات نہیں کر سکتے۔ میں سب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو متدبے کرتا ہوں کہ آئندہ کسی ارکان اسمبلی نے کسی بھی قیادت کے حوالے سے نامناسب جملوں کا استعمال کیا تو اس کا مائیک بند کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Previous

نئی حکومت نے بھی ادارہ کے کرپٹ افسران کے سامنے ہتھیار پھینک دئیے

Read Next

پولیس افسران جمعتہ المبارک کے دن مساجد میں کھلی کچہریاں لگائینگے

%d bloggers like this: