• February 24, 2020

پولیس افسران جمعتہ المبارک کے دن مساجد میں کھلی کچہریاں لگائینگے

جہلم(ہم صفیر نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سیدحماد عابد کی ہدایات پر پولیس عوام رابطہ مہم کے حوالے جہلم پولیس کے افسران مختلف علاقوں کی مساجد جمعتہ المبارک کے دن کھلی کچہریاں لگائینگے جس میں عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے جائینگے۔شیڈول کے مطابق ایس ڈی پی او ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد صدیق جامع مسجد گلاب شاہ شمالی محلہ جہلم جبکہ سلیم اکبر ایس ڈی پی ڈی ایس پی صدر سرکل جامع مسجد ڈھوک پڈھال دینہ،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹک جامع مسجد امیر حمزہ پنڈدادنخان،ڈی ایس پی ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی جامع مسجد گلزار مدینہ سوہاوہ اسکے علاوہ ضلع کے گیارہ ایس ایچ او اور چوکی انچارج اپنے اپنے علاقوں کی گیارہ مساجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگا کر نمازیوں سے ان کے مسائل سن کر موقع پر قانون اور میرٹ کے مطابق احکامات جاری کرینگے تا کہ عوام کی داد رسی ہو جبکہ یہی وژن انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا ہے جسے پورا کرنے کے لیے عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے تا کہ عوام اور پولیس کے فاصلے ختم ہو اور دونوں میں اعتماد کی فضا قائم ہوسکے۔

Read Previous

ایوان میں کسی کی ذاتیات پر بات کرنے کی کسی کو اجازت نہ ہو گی، اسد قیصر

Read Next

مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

%d bloggers like this: