• April 6, 2020

اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں سے ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا

لاہور (ہم صفیر نیوز) چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن عظم چوہدری نے پنجاب میں 2669ایکڑ اراضی پر بننے وایل چار سپیشل اکنامک زونز میں بزنس کمیونٹی کو تمام درآمدی مشینری پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں چھوٹ اور دس سالہ انکم ٹیکس ہالیڈے کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکسوں کی چھوٹ سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں بنیادی سہولتوں کے ساتھ انٹرنیشنل سٹینڈرز کے انفراسٹرکچر سے نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان سپیشل زونز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے خوشحال پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین وسیم چاولہ، وائس چیئرمین انجینئر خرم کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ پاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔ پنجاب میں سپیشل اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی،چینی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔

Read Previous

پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ وظیفے کی بندش، لیگی رکن پنجاب اسمبلی

Read Next

لاہور، 24 گھنٹو ں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مزید59 واقعات رپورٹ

%d bloggers like this: